گوگل ، مائیکروسافٹ اور اُوبر کی سائٹس ہیک کرنے والا تیرہ سالہ نوجوان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 مئی 2017 14:10

گوگل ، مائیکروسافٹ اور اُوبر کی سائٹس ہیک کرنے والا تیرہ سالہ نوجوان
 (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مئی 2017ء) : پاکستان کے تیرہ سالہ نوجوان احسن طاہر نے گوگل، موئیکروسافٹ اور اُوبر کی بڑی ویب سائٹس ہیک کر لیں۔ ویب سائٹس ہیک کرکے احسن طاہر نے کمپنیوں سے اچھی خاصی رقم بھی بٹوری۔ احسن طاہر کا تعلق پاکستان سے ہے اور احسن کی عمر محض 13 سال ہے۔ احسن طاہر کا کہنا ہے کہ میں نے سائٹس ہیک کرنا خود گوگل سے سیکھا ہے۔

کیونکہ گوگل ایک ایسا سرچ انجن ہے جہاں سے کوئی بھی کچھ بھی سیکھ سکتا ہے۔ احسن نے بتایا کہ میری اپنی ویب سائٹ بھی کسی بلیک ہیکر نے ہیک کر لی تھی۔ میں نے اپنی ویب سائٹ ریکور کی جس پر مجھے ادراک ہوا کہ میں ویب سائٹس میں سے Bugکی نشاندہی کر سکتا ہوں۔ اور اسی کے ذریعے نہ صرف میں پیسے کما سکتا ہوں بلکہ ایسی کمپنیوں کے ساتھ اچھے تعلقات بھی رکھ سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

لہٰذا میں نے ہیکنگ کا کام شروع کر دیا۔ احسن عام بچوں کی طرح ہی ایک بچہ ہے جس کے شوق میں طرح طرح کے کھانے کھانا اور فوٹوگرافی کرنا ہے۔ احسن کا کہنا ہے کہ وہ بڑا ہو کر سافٹ انجینئیر بننا چاہتا ہے۔ احسن نے دیگر ہیکرز کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو کچھ علم نہیں ہے تو انہیں چاہئیے کہ وہ سوالات کریں تاکہ وہ اس سے سیکھ سکیں۔ انہیں چاہئیے کہ وہ اپنے سے زیادہ تجربہ کار ہیکرز سے رابطے میں رہیں اور ان سے ہیکنگ سے متعلق نصیحتیں لیتے رہیں اور زیادہ سیکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :