شاہراہ فیصل پر کھودے گئے گڑھے میں شہریوں کی گاڑیاں پھنسنے لگیں

پیر 15 مئی 2017 13:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) کراچی میں شارع فیصل پر ترقیاتی کام کے بہانے پی ایس پی کا ملین مارچ روکنے کیلئے کھودے گئے گڑھے میں اب شہریوں کی گاڑیاں پھنس رہی ہیں۔ کھدائی کی وجہ سے شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام رہا۔پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے اتوار کو وزیر اعلی ہائوس تک ملین مارچ کے نام سے ریلی کا اعلان کیا گیا تھا جسے روکنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے وزیر اعلی ہائوس تک رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

اسی دوران شارع فیصل پر جناح اسپتال کے قریب ترقیاتی کام کا نام دے کر کھدائی بھی کردی گئی اور شارع فیصل پر ٹریفک کی آمدورفت بند کردی گئی۔پارٹی رہنماوں کی گرفتاریوں کے بعد رات گئے ترقیاتی کام ختم کرکے شارع کو آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا مگر آج ہفتے پہلے کام کے دن فیصل کے اس گڑھے میں کئی گاڑیاں پھنستی اور نکلتی رہیں جس سے کئی کلومیٹر تک ٹریفک شدید جام رہا اور شارع فیصل کے ڈاون ٹریک پر نرسری تک کے علاقے میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

متعلقہ عنوان :