طائف میں آٹھ گھنٹے مسلسل طوفانی بارش، کئی ٹریفک حادثات پولیس میں رپورٹ ہوئے ،ایک مسجد مکمل تباہ ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

پیر 15 مئی 2017 13:31

طائف میں آٹھ گھنٹے مسلسل طوفانی بارش، کئی ٹریفک حادثات پولیس میں رپورٹ ..
طائف(ردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مئی2017ء) :۔ طائف میں بروز ہفتہ ہونے والے تیربارشوں اور سیلاب کے باعث کئی ٹریفک حادثات پیش آئے ، کئی گھنٹے مسلسل جاری رہنے والی بارش نے معمولات زندگی درہم برہم کردی ۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق یہ بارش طائف کے محافظہ میں دوپہر کے اوقات میں شروع ہوئی اور شام تک جاری رہی جس میں کئی سڑکیں تباہ ہوئی اور ٹریفک کا معمول بے حد متاثر ہوا۔

وزارت صحت کے مطابق جیسے ہی بارش کا آغاز ہوا اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا تھا ۔ جب کہ ٹریفک حکام بھی طوفانی بارش کے دوران ہائی الرٹ رہے تھے ۔ تاہم ریاض۔

(جاری ہے)

طائف روڈ پردوگاڑیوں کے تصادم کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے ۔ آٹھ تک مسلسل جاری رہنے والی بارش میں 20 افراد زخمی ہوئے۔ حکام نے عوام کو خطرناک علاقوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

جب کہ حکام نے ان حالات سے نپٹنے کے لئے کئی ایمرجنسی روم بھی قائم کردیئے ہیں۔ طوفانی بارشوں کی وجہ سے بنی سعد کے علاقے میں واقع ایک مشہور مسجد حلیمہ السعدیہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اس مسجد کا نام حضورﷺ کی رضاعی والدہ حلیمہ سعدیہؓ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ جو کہ ایک قدیم تاریخی ورثہ تھا۔ عوام نے حکام سے مسجد کی جداز جلد دوبارہ تعمیر کرنے کی درخواست کردی ہے ۔