پیپلزپارٹی تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے‘سید یوسف رضا گیلانی

سب کا ساتھ ملکر چلنا جمہوریت کا حسن ہے‘ملک میں پیپلزپارٹی او ر دوسرے لوگوں کیلئے الگ الگ قوانین ہوتے ہیں‘گفتگو

اتوار 14 مئی 2017 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2017ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے سب کا ساتھ ملکر چلنا جمہوریت کا حسن ہے‘ملک میں پیپلزپارٹی او ر دوسرے لوگوں کیلئے الگ الگ قوانین ہوتے ہیں ‘ جے آئی ٹی کے وزیراعظم سے سوالات کرنا پارلیمنٹ کے وقار کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی بننے سے پارلیمنٹ کی بالادستی متاثر ہوئی ہے پیپلزپارٹی جے آئی ٹی کے خلاف ہے، تمام مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چائیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی جے آئی ٹی میں پیپلزپارٹی حصہ دار نہیں ہے، وزیراعظم سے جے آئی ٹی کے سوالات پارلیمنٹ کے وقار کے خلاف ہے جے آئی ٹی بننے سے پارلیمنٹ کی بالادستی متاثر ہوئی، تمام ادارے پارلیمنٹ کے ماتحت ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے خط نہ لکھنے کی یاداش میں نااہل کیا گیا پیپلزپارٹی تمام صوبوں میں موجود ہے‘ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لیڈر ہیں، پیپلزپارٹی تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔