لیسکو ملازمین نے ایسٹرن سرکل کے چیئرمین مجاہد شاہ کی بحالی کیلئے احتجاج کا اعلان کردیا

اتوار 14 مئی 2017 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2017ء) لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی کے ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا، آج بروز ( پیر )کو ایسٹرن سرکل میں مکمل طور پر شٹرڈائون ہڑتال ہو گی۔

(جاری ہے)

لیسکو ملازمین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسٹرن سرکل کے چیئرمین مجاہد شاہ کو بحال کیا جائے نہیں تو لیسکو کی 30 سب ڈویژنوں میں قلم چھوڑ ہڑتال ہو گی جس سے لیسکو کے 4 لاکھ سے زائد صارفین کی داد رسی نہیں ہو سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :