حکمران پانامہ لیکس اور ڈان لیکس کے اجلاسوں پر قوم کے قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں،پروفیسر ابراہیم

جس ملک کے حکمران کرپٹ ہوتے ہیں وہاں کے عوام غریب غریب تر ہوتے جارہے ہیں،خطاب

اتوار 14 مئی 2017 18:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق وسینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران پانامہ لیکس اور ڈان لیکس کے اجلاسوں پر قوم کے قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں بیرون ممالک پاکستان میں ترقیاتی کاموںکی راہ میں رکائوٹیںڈال رہی ہے جس ملک کے حکمران کرپٹ ہوتے ہیں وہاں کے عوام غریب غریب تر ہوتے جارہے ہیں ان خیالات اظہارعلاقہ ککی میں جے آئی یوتھ کی جانب سے منعقدہ ٹی پارٹی میں کی اس موقع پرجماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر ناصر خان ،جنرل سیکرٹری و پی کے 73سے امیدوار حاجی اختر علی شاہ ،نائب امیر اجمل خان ،انجینئر فاتح اللہ بنگش اور دیگر نے خطاب کیاپروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ موجود ہ حکمرا نوں نے قوم کے وسائل پر قبضہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام در بدر ٹھوکریںپر مجبور ہوچکے ہیںملک میں کسی قسم کی وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں وسائل کی فقدان ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے یہ ثابت ہواہے کہ نواز شریف اور اُ ن کے خاندان نااہل ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اقتدارکی کرسی پر براجمان ہے اُن کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی برسراقتدار آکر ملک میں عدل و انصاف کا نظام لائیں گے جہاں پر غریب اور امیر میں فرق کا خاتمہ ہوگا سب کو برابر حق ملے گا اوریہی جماعت اسلامی پاکستان کا مشن ہے جماعت اسلامی دینی اور سیاسی جماعت ہے اور کارکنوں کو سائنسی درس کے ساتھ ساتھ دینی درس بھی دیتی ہے ہماری کامیابی صر ف اور صرف قرآن مجید میں ہے اُنہو ں نے کہا کہ ملک میں کرپشن عروج پرپہنچ چکے ہیں لیکن برسر اقتدار اور کرپٹ حکمرانوں نے قومی خزانے لوٹ کر باہر ممالک میں عیش اور مزے لے رہے ہیں اور یہاں کے غریب عوام دو وقت روٹی کے لئے ترس رہے ہیں اور اُن غریب عوام کے بچے گندگی کی ڈھیرمیں رزق کی تلاش کرنے پر مجبور ہوچکے ہیںیہ کہا ںکا قانون رائج ہے انشاء اللہ یہ وقت دور نہیں کہ ان نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کے جیبوں سے غریب عوام کے لوٹے ہوئے حق نکالینگے کیونکہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر وسینیٹر سراج الحق کی صورت میں اُن نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہیںاورعنقریب جیل کے سلا حوں تک پہنچائیں گے اُنہوں نے کہا کہ قومی خزانے پر بلی مسلط ہیں اور بلی کبھی بھی دودھ نہیں چھوڑتی ہے وہ حیانت کرتی رہتی ہیں اُن کے خلاف جماعت اسلامی کے یوتھ میدان میں کھود چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

آخر میں اُنہوں نے مذید کہاکہ یوتھ پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور آئندہ انتخابات کیلئے جے آئی یوتھ نے ابھی سے تیاریاں شروع کر رکھیںکیونکہ ملک کے مستقبل اُن سے وابستہ ہے ۔