کراچی، سندھ حکومت نے پی ایس پی کے ملین مارچ اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کو روکنے کے لیے ریڈ زون میں ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ 144 نافذ کردی
اتوار 14 مئی 2017 18:21
(جاری ہے)
تاہم اب سندھ حکومت کی جانب سے ریڈزون میں دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے بعد پی ایس پی اور انتظامیہ کے درمیان تصادم کی سی صورتحال بنتی دکھائی دے رہی ہے۔
دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کہتے ہیں ریڈ زون میں دفعہ 144 کے باوجود وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس جائیں گے۔پی ایس پی کے کارکن بھی ملین مارچ میں شرکت کے لیے شارع فیصل پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں بینرز اور کیمپ لگادیئے گئے ہیں۔پی ایس پی کے انیس قائم خانی نے شارع فیصل پر مرکزی کیمپ کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کسی بھی ریڈ زون کو ماننے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ ’ہم کسی ریڈ اور یلو زون کو نہیں مانتے ، ہر حال میں وزیر اعلیٰ ہاؤس جائیں گے‘۔ادھر کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے خبردار کیا ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 کے باعث جلسہ جلوس اور اجتماع کی ممانعت ہے اور اس پابندی پر سختی سیعمل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پی ایس پی سندھ حکومت پر ناقص گورننس کا الزام عائد کرتی ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ حکومت کراچی کے شہریوں کو بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرے۔اس سے قبل پی ایس پی نے کراچی پریس کلب کے باہر 18 روز تک کراچی کے شہریوں کے حقوق کے لیے دھرنا بھی دیا تھا تاہم اس کا بھی کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔اس وقت بھی مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ ریڈ زون، جہاں گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، سندھ اسمبلی اور دیگر اہم سرکاری عمارتیں واقع ہیں، کوئی مقدس مقام نہیں جہاں عام لوگ جاکر اپنا احتجاج ریکارڈ نہیں کراسکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.