حمزہ شہباز گولڈ کپ کا فائنل(آج) ایل سی سی اے گراونڈ لاہور میں کھیلا جائے گا

اتوار 14 مئی 2017 16:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2017ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے حمزہ شہباز گولڈ کپ کا فائنل(آج)پیر کو ایل سی سی اے گرائونڈ میں لاہور ایگلز اور لاہور شالیمار کے مابین کھیلا جائے گا ،دونوں ٹیموں میں لاہور ریجن کے بہترین فرسٹ کلاس کرکٹر ایکشن میں نظر آئیں گے ،میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم احمد سے کرایا جائے گا جبکہ صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جو کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز میںانعامات تقسیم کریں گے، علاوہ ازیں سپورٹس بورڈ پنجاب‘پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدران‘لاہور ریجن سے ملحقہ ایسٹ ‘ نارتھ اور ویسٹ زون کے کلب آرگنائزرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات بھی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :