تعلیمی اداروں سے ہی ہماری قوم کو سپورٹس سمیت ہر شعبے میں باصلاحیت قیادت میسر آئے گی، مستقبل کے ڈاکٹرز میں کھیلوں کی لگن اور جنون دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی،کرکٹر عامر سہیل کی امیر الدین میڈیکل کالج کے سپورٹس ڈے پر گفتگو

اتوار 14 مئی 2017 16:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2017ء) لیجنڈکرکٹر اور سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل نے کہا ہے کہ کرکٹ سمیت تمام شعبوں میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے سکول ،کالجزاور یونیورسٹی کی سطح پر ہو نے والے کھیلوں کے مقابلوں کوفروغ دینا ضروری ہے ،تعلیمی اداروں میں ہی ہمارے مستقبل کے روشن ستاروں کے نشان ملتے ہیںاور یہیں سے ہماری قوم کو سپورٹس سمیت ہر شعبہ زندگی میں باصلاحیت قیادت میسر آئے گی ،کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کا مستقبل نہایت روشن ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز امیر الدین میڈیکل کالج پی جی ایم آئی کے سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو اور پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل پروفیسر غیاث النبی طیب، پروفیسر عرفان محبوب اورفیکلٹی ممبران کے علاوہ طلباء و طالبات کے والدین بھی موجود تھے ۔

عامر سہیل نے کہا کہ موجودہ حالات میں کرکٹ میدانوں کو آباد کرنے کیلئے اشد ضروری ہے کہ پاکستان سپر لیگ جیسے مقابلے بین الاضلاعی سطح اور تعلیمی اداروں کے مابین بھی کروائیں جائیں تاکہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور ان میں آگے بڑھنے کی جستجو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی ہے کہ وہ لوگ جو مستقبل کے ڈاکٹرز ہیں ان میں بھی کھیلوں کی لگن اور جنون کی پیشہ ور کھلاڑی سے کم نہیں جس کا کریڈٹ کالج انتظامیہ کو جاتا ہے جس نے بچوں میںغیر نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا کہ حکومتی سرپرستی اور وزیر اعلی کی ویژن کی روشنی میں جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات نے میڈیکل کے امتحانات میں شاندار نتائج دے کو صوبہ بھر میں جودھاک بٹھائی ہے،کھیلوں کے مقابلوں میں نرسنگ سکول ، جنرل ہسپتال کی طالبات بھی شریک ہوئیں ۔

متعلقہ عنوان :