دادو کی تحصیل جوہی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا،شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور

اتوار 14 مئی 2017 15:10

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2017ء) سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل جوہی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا اور بوند بوند کو ترستے شہری آلودہ پانی پینے پر مجبورہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں پانی کا مسئلہ دن بدن بڑھنے لگا ،ْ دادو کی تحصیل جوہی میں بھی پانی کی شدید کمی ہوگئی اور شہری آلود ہ پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں جس کے باعث مختلف قسم کے وبائی امراض پھوٹ پڑے ،ْجوہی کے منتخب نمائندوں اور انتظامیہ نے بھی آنکھوں پر پٹیاں باندھ لیں ہیں اور پانی کے بحران پرقابو پانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جبکہ لوگ سوکھی نہروں سے کنواں کھود کر پانی کی تلاش میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :