لوئر کرم کے علاقہ اولے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولٹیکل محرر محافظ سمیت جاں بحق

مزید تفتیش کے لیے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے

اتوار 14 مئی 2017 15:10

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2017ء) لوئر کرم کے علاقہ اولے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولٹیکل محرر محافظ سمیت جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرم ایجنسی میں لوئرکرم کے علاقے ٹنگی خواڑمیں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولٹیکل محررسرفراز حسین اور ان کا محافظ ممتاز حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پولیٹیکل محرر اپنی گاڑی میں معمول کی گشت پرتھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،ْ مزید تفتیش کے لیے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیںپولٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کے فوراً بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :