کرم ایجنسی میں فائرنگ سے پولٹیکل محرر محافظ سمیت جاں بحق

اتوار 14 مئی 2017 14:30

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2017ء) لوئر کرم کے علاقہ اولے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولٹیکل محرر محافظ سمیت جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

کرم ایجنسی میں لوئرکرم کے علاقے ٹنگی خواڑمیں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولٹیکل محررسرفراز حسین اور ان کا محافظ ممتاز حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پولیٹیکل محرر اپنی گاڑی میں معمول کی گشت پرتھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جب کہ مزید تفتیش کے لیے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :