تھرپارکر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا پروجیکٹ’’ کول بلاک ٹو‘‘ آئندہ ماہ مکمل ہو جائیگا

اتوار 14 مئی 2017 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2017ء) تھرپارکر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا پروجیکٹ’’ کول بلاک ٹو‘‘ آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو کے مطابق حکومت ملک میں موجود توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے اس سلسلے میں کئی پاور پروجیکٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ْ ان منصوبوں کے تحت صوبہ سندھ میں کوئلے اور پانی سے بجلی کے حصول کیلئے 12 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ،ْ تھر پارکر کے علاقے میںکول بلاک II پرکام تیزی سے جاری ہے اور یہ پروجیکٹ آئندہ ما مکمل ہونے کی توقع ہے۔اس سی12 سو میگاواٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :