مشرقی یوکرائن میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی گولہ باری،3خواتین سمیت 4 افراد ہلاک

اتوار 14 مئی 2017 12:50

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2017ء) مشرقی یوکرائن میں روسی نواز علیحدگی پسندوں کی گولہ باری سے 3خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن کے حکام کا کہنا ہو کہ روسی نواز علیحدگی پسندوں کی جانب سے مشرقی یوکرائن کے ایک صنعتی علاقے پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی گئی۔ اس دوران ایک گولہ گھر کے صحن میں گرا، جس سے 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ علیحدگی پسندوں کی جانب سے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ یوکرائن میں علیحدگی پسندوں اور حکومت کے درمیان سیزفائر کا معاہدہ ہے معاہدے کے باوجود فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :