گوادر میں مزدوروں کا بہیمانہ قتل کھلی دہشت گردی ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ہفتہ 13 مئی 2017 23:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2017ء) نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گوادر میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب ،معاشرہ مزدوروں کے قتل کی اجازت نہیں دیتاگوادر کی تعمیر و ترقی میں کردارادا کرنے والے مزدوروں کا قتل انسانیت سوز اور قابل مذمت اقدام ہے انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے قتل کا کسی بھی طرح کوئی جواز نہیں بنتا یہ کھلی دہشت گردی ،مذہب اور بلوچی روایات سے بغاوت ہے ۔