اتحاد امت اور مسلکی رواداری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ اتحاد امت کانفرنس

ہمارا بنیادی مقصد معاشرے میں بین المسالک ہم آہنگی پر تشددفرقہ وارانہ اختلافات اور فسادات کو کم کرنا ہے ‘ لیاقت بلوچ ، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری ،مولانامحمدعاصم مخدوم ،مولاناقا ری انعام الرحیم رحیمی ودیگرکا خطاب

ہفتہ 13 مئی 2017 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2017ء) علماء مسلکی ہم آہنگی کے لئے اتحادامت کے بیانیہ کو اپنے خطابات میں بیان کریں ، اتحاد امت اور مسلکی رواداری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار جامعہ احسان الرحیم گلبرگ لاہور میں اتحاد امت وعظمت قرآن اکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،جمعیت اہل حدیث کے سربراہ علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ،کل مسالک علماء بورڈ کے مرکزی راہنما مولانامحمدعاصم مخدوم ،مولاناقا ری انعام الرحیم رحیمی ،مولانافیصل محمودآزادودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں نے مسلکی ہم آہنگی اور اتحاد امت کے سلسلے میں کل مسالک علماء بورڈ کی کاوشوں کو خوب سراہتے ہوئے کہاکہ اتحاد امت اور مسلکی رواداری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،جمعیت اہل حدیث کے سربراہ علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علماء کرام ، آئمہ مساجد اور خطباء اتحادامت کے بیانیہ کو منبر سے بیان کریں تو ملک فرقہ واریت سے پاک ہوجائے گا،کل مسالک علماء بورڈ کے مرکزی راہنما مولانامحمدعاصم مخدوم نے کل مسالک علماء بورڈ اور مجلس تحقیقات اسلامی کے جاری کردہ اتحاد امت کے بیانیہ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہاکہ ہمارا بنیادی مقصد معاشرے میں بین المسالک ہم آہنگی کے لئے علماء کرام ،سول سوسائٹی کے اراکین اور صحافیوں کو ایسی صلاحیتوں اور مہارتوں سے آراستہ کیا جائے ،جن کے ذریعے وہ پر تشددفرقہ وارانہ اختلافات اور فسادات کو کم کرنے اور روکنے کی کاوشوں کو مزید بہتر بناسکیں،علماء نے اس بات کا عزم کیاکہ وہ بین المسالک ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے کے لئے کسی بھی ممکنہ تعاون سے گریز نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :