تھر پا رکر میں غذائی قلت کے باعث سول اسپتال میں زیر علاج چار بچوں کے انتقال پرانیس قائم خانی کا اظہار افسوس

ہفتہ 13 مئی 2017 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے تھر پا رکر میں غذائی قلت کے باعث سول اسپتال میں زیر علاج چار بچوں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تھر کے علاقہ میں قحط و خشک سالی اور پینے کا صاف پانی نہ ملنے کے باعث سینکڑوں معصوم جانوں کی ہلاکتیں ایک بہت بڑا انسانی المیہ ہے اوریہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا ہے بلکہ موت کا رقص اب بھی جاری ہے رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 125ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تھر کے قحط زدگان کی مدد کرنی چاہیے لیکن صوبائی حکومت کے اقدامات کہیں نظر نہیں آ رہے جو کہ سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس مسئلے پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور وفاقی حکومت نے بھی اس سلسلے میں کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس اپنے ممبران کے گھروں کی تزئین و آرائش کے لئے توکافی رقم موجود ہے لیکن نہیںہے تو صرف تھر کے لوگوں کے لئے کچھ نہیںجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :