حریت پسند رہنماء عارف شاہد شہید کی چوتھی برسی پر کشمیر نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام یوم سیاہ کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 13 مئی 2017 19:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) آل پارٹیز نیشنل کے چیئرمین ممتاز حریت پسند رہنماء عارف شاہد شہید کی چوتھی برسی کے موقع پر کشمیر نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام یوم سیاہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر نیشنل پارٹی آزادکشمیر کے صدرمیر افضال سلہریا‘کے ایس ایف کے چیئرمین ملک وسیم‘شارون مغل‘شعیب گیلانی‘اعجاز کشمیری‘شریف چوہدری و دیگر کا کہنا تھا کہ عارف شاہد شہید مادر وطن جموں کشمیر کے عظیم سپوت تھے۔

اور راست پر قابض قوتوں نے انہیں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان دوریاں ختم کرنے کی پاداش میں قتل کیا ہے۔حکومت پاکستان کی طرف سے ان کی قاتلوں کی عدم گرفتاری کشمیری دشمنی کا واضع ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ عارف شاہد کا قتل ریاست میں قابض قوتوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ۔انکی ند قسمتی کی بات ہے کشمیریوں کی محبت و آزادی کا دم بھرنے والے ابھی تک عارف شاہد کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکتے آزادی پسند رہنماء افضال سلہریا کا کہنا تھا کہ عارف شاہد مادر وطن وطن پر قربان ہو کر تاریخ میں امر ہو گئے ہیں۔

وہ ہمیشہ کشمیری کی تاریخ اور تحریک میں زندہ و جاوید رہیں گے۔افضال سلہریا نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری رہنماء کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف کے کہٹرے میں لائے۔

متعلقہ عنوان :