عسکریت پسند پاکستان کے ایٹمی ہتھیار چرا کر بھارت پر حملہ کر سکتے ہیں ، امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر

ہفتہ 13 مئی 2017 16:37

عسکریت پسند پاکستان کے ایٹمی ہتھیار چرا کر بھارت پر حملہ کر سکتے ہیں ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2017ء) امریکی سینٹ انٹیلیجنگ کمیٹی کے ڈائریکٹر ڈینیل کوٹس نے کہا ہے کہ عسکریت پسند پاکستان کے ایٹمی ہتھیار چرا کر بھارت پر حملہ کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے ایک سماعت کے دوران اراکین پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارت مخالف جنگجوئوں کو ملنے والے تعاون کو بند کرنے میں پاکستان ناکام رہا ہے انہوں نے کہا کہ جنوری 2016 میں پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت نہ ہونے کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات میں کمی آنے لگی انہوں نے مزید خدشہ ظاہر کیا کہ عسکریت پسند پاکستان کے ایٹمی ہتھیار چرا کر بھارت پر حملہ کر سکتے ہیں ۔