اداکار اور کامیڈین عمر شریف اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر کامران چیمہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 مئی 2017 16:09

اداکار اور کامیڈین عمر شریف اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر کامران چیمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 مئی 2017ء) : کامیڈین اور اداکار عمر شریف لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر کامران چیمہ کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

عمر شریف کو نمونیا ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہیں دل کا عارضہ اور ذیابیطس بھی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر عمر شریف کے انتقال کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں تاہم اب ڈاکٹر کامران چیمہ کے بیان کے بعد عمر شریف کے انتقال کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :