لان ، گاڑی اور موٹر سائیکل ہوئی پرانی ، ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس مرتبہ ہوائی جہاز دینے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 مئی 2017 11:24

لان ، گاڑی اور موٹر سائیکل ہوئی پرانی ، ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس مرتبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 مئی 2017ء) : ملک کے مذہبی اسکالر اور معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اس مرتبہ رمضان المبارک میں کی جانے والی رمضان ٹراشمیشن کی جانب سب کی توجہ مبذول کروالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اس مرتبہ رمضان المبارک کا پروگرام تھوڑا مختلف ہو گا۔

گذشتہ برس کی جانے والی رمضان ٹرانسمیشن میں تراویح کی نماز متاثر ہوتی تھی اسی لیے اس برس ہم نے اپنے پروگرام کو شام 7 بجے ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام میں مختلف سیکگمینٹس ہوں گے جن میں روزہ کشائی اور انعامات کی تقسیم کا سیگمنٹ بھی شامل ہو گا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ ہفتہ اوراتوار کے روز بول نے ایک پروگرام کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ہے ''پاکستان میں گیم شو ایسے ہی چلے گا''۔

(جاری ہے)

اور اس گیم شو میں سب سے بڑا انعام ہوائی جہاز کا ہے۔ اور وہ بھی ایک یا دو نہیں، تین ہوائی جہاز دئے جائیں گے۔اس کے علاوہ انعامات کے طور پر 30 گھر ،60 گاڑیاں اور لاکھوں تولہ سونا بھی دی جائیں گی۔ اور آپ کا جو بھی انعام ہو گا آپ کو وہیں آپ کی نشست پر ہی مل جایا کرے گا کوئی اُچھال کر نہیں دے گا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے بتایا کہ انعامات شو پر آنے والوں کو تو دئے یہ ہی جائیں گے لیکن اس مرتبہ انعامات ٹی وی دیکھنے والوں کو بھی دئے جائیں گے۔ اپنے پروگرام میں انہوں نے انعامات اور اپنے شو کا طریقہ کار بھی وضع کیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: