شامی باغیوں اور اٴْن کے اہلخانہ کی دمشق کے قریب محصور قصبے سے حکومت کے زیرِانتظام علاقوں میں منتقلی

ہفتہ 13 مئی 2017 10:53

شامی باغیوں اور اٴْن کے اہلخانہ کی  دمشق کے قریب  محصور قصبے سے حکومت ..
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2017ء) سینکڑوں کی تعداد میں شامی باغیوں اور اٴْن کے اہلخانہ کو دمشق کے قریب محصور قصبے سے حکومت کے زیرِانتظام علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے ساتھ مقامی انخلاء کے منصوبے کے تحت دوسرے گروپ کی منتقلی عمل میں لائی گئی۔ اب تک 1،246 افراد کو بارزے اور تشرین کے اضلاع سے منتقل کیا گیا ہے جن میں 718 حکومت مخالف جنگجو بھی تھے۔ شامی تنازعے پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس کے مطابق گزشتہ روز محصور علاقوں سے سات سو افراد کا انخلائ کیا گیا۔ ان افراد میں ڈیڑھ سو کے قریب جنگجو شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :