ْمیر حاصل خان بزنجو اورڈاکٹر مالک بلوچ کی مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملے کی مذمت

دھماکہ میں جاںبحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں* کی جلد صحت یابی کی دعا

جمعہ 12 مئی 2017 23:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈشپنگ میر حاصل خان بزنجو اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الگ الگ مذمتی بیانات میں انہوں نے اس بم دھماکہ کو دہشت گردی کا شرمناک اور بدترین عمل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ انہوں نے دھماکہ میں جاںبحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں* کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :