لاہور، لیسکو کی بلوں کی عدم ادائیگی پر کارروائی، شاہی قلعہ ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سمیت متعدد کنکشن منقطع

جمعہ 12 مئی 2017 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) لیسکو نے بلوں کی عدم ادائیگی پرشاہی قلعہ اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سمیت متعدد کنکشن منقطع کردیئے‘ٹی ایم اے راوی ٹان کا کنکشن بھی ایک کروڑ روپے سیزائد کا بل واجب الادا ہونے پرکاٹ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لیسکو چیف واجد علی کاظمی کی ہدایت پرشہرمیں سرکاری نادہندگان کیخلاف ریکوری مہم شروع کی گئی ہے مہم کے تحت مختلف علاقوں میں متعدد سرکاری کنکشن کاٹ دیئے گئے۔

(جاری ہے)

لیسکو نے ایک لاکھ اٹھانوے ہزار روپے کے بل واجب الادا ہونیپرشاہی قلعہ کے کنکشن منقطع کر دیئے اسی طرح آرکیالوجی کیمسٹ لیبارٹری اور سپرنٹنڈنٹ آثار قدیمہ شاہی قلعہ کی بجلی بھی کاٹ دی گئی۔دوسری جانب ٹی ایم اے راوی ٹان کا کنکشن بھی ایک کروڑ روپے سیزائد کا بل واجب الادا ہونے پرکاٹ دیا گیا۔ اس کے علاوہ بیس لاکھ روپے کے بل واجب الادا ہونے پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے دو کنکشن منقطع کئے گئے۔اعظم کلاتھ مارکیٹ سٹریٹ لائٹس کی بجلی بھی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کی گئی۔

متعلقہ عنوان :