سانگھڑ: ضلعی چیرمین خادم حسین رند کا شہریوں کوگزشتہ 50سال سے مضر صحت پینے کا پانی فراہم کرنے پر سخت برہمی کا اظہار

تفصیلی دورہ پر واٹر سپلائی کے تالابوں کی زبوں حالی دیکھ کر ضلعی چیرمین ٹاون کمیٹی کھڈرو انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر برس پڑے

جمعہ 12 مئی 2017 22:04

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) ضلعی چیرمین خادم حسین رند کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب مشتاق کے ساتھ سانگھڑ ضلع کے قدیمی شہر کھڈرو کے لیے پینے کے پانی فراہم کرنے والے تالابوں کا تفصیلی دورہ ،تالابوں کی زبوں حالی دیکھ کر ضلعی چیرمین ٹاون کمیٹی کھڈرو کی انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر برس پڑے اور تالابوں کی کئی دھائیوں سے صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے تالابوں کے اندر دیوی کے درخت اور مچھلیاں اور گندگی کے ڈھیر موجودگی اور شہریوں کو گزشتہ 50سال سے مضر صحت پینے کا پانی فراہم کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔

تالابوں کی صورت حال کو دیکھ کر ضلعی چیرمین خادم حسین رند اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب مشتاق کا کہنا تھا کہ اب سرکاری افسران کو عوام کی زندگیوں سے نہیں کھیلنے دیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کھدڑو شہر کی بلدیہ کے چیف میونسپل آفیسر و اسٹاف ضلعی چیرمین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دورے ٹاون کمیٹی کے دوران بلدیہ کا آفس چھوڑ کر فرار ہوگے اس موقع پر ضلعی چیرمین اور ایڈیشنل ڈیپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ کے حکم پر کھڈرو کے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مرکز کا دورہ کیا ہے اور اس کی حالت انتہائی خراب ہے اور اس کا آر او پلانٹ جو لگنے کے باوجود فعال نہیں ہوسکا اور اس پر موجود سولر سسٹم بھی غائب ہے جس کی وہ رپورٹ اعلیٰ عدلیہ کو پیش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیہ کھڈرو میں گزشتہ 50سالوں میں فراہمی آب کے منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے جس کے خلاف رپورٹ بناکر وزیر اعلیٰ سندھ اور چیرمین اینٹی کرپشن کو انکواری کرنے کے لئے لکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :