ٹنڈوالہ یار,7کلو چرس کا جرم ثابت ہونے پر طارق عرف کالو مکرانی کو عمر قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا

جمعہ 12 مئی 2017 21:18

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء)ٹنڈوالہ یار سیشن جج آنند رام سائرانی کی عدالت میں 7کلو چرس کا جرم ثابت ہونے پر طارق عرف کالو مکرانی کو عمر قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی واضع رہے کہ 25/1/2017میں طارق عرف کالو مکرانی کو اے ڈی آر سی انچاج نیک محمد کھوسو نے ٹنڈوالہ یار کے علاقے مکرانی محلہ میں کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 7کلو چرس برآمد کی تھی پولیس نے اے ڈی آرسی انچارج نیک محمد کھوسو کی مدعیت پر اے سیکشن تھانے میں کیس داخل کیا تھا