Live Updates

لاہور:مسئلہ کشمیر کو نریندر مودی کی دوستی کی نذر نہیں ہونے دیں گے،تبسم انواروھرہ

امرتسر اور دہلی میں کارخانے لگانے کا خواب چکنا چور ہو جائے گا،تحریک انصاف کی مرکزی رہنما کا بیان

جمعہ 12 مئی 2017 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما تبسم انواروھرہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو نریندر مودی کی دوستی کی نذر نہیں ہونے دیں گے امرتسر اور دہلی میں کارخانے لگانے کا خواب چکنا چور ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

مسئلہ کشمیر حل کے بغیر بھارت سے دوستی ممکن نہیں سجن جندال نے نواز شریف کے کانوں میں کیا منتر پڑھا کہ اب حکمران کشمیر کا نام لینے سے مکمل گریز کر رہے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانا بھارت کی بوکھلاٹ کا ثبوت ہے بھارت ایک دہشتگرد کو بچانے کیلئے سر دھڑھ کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات