لیسکو نے کروڑوں روپے کے نادہندگان سے وصولیوں کیلئے نیب کی مدد حاصل کرلی

جمعہ 12 مئی 2017 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) لیسکو نے کروڑوں روپے کے نادہندگان سے وصولیوں کیلئے نیب کی مدد حاصل کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے اپنے 1734 نادہندگان کی فہرست نیب کے حوالے کردی ہے۔

(جاری ہے)

جن میں 1329 گھریلو 154 کمرشل اور 251 انڈسٹریل نادہندگان ہیں۔ جن کے خلاف لیسکو حکام نے کارروائی کرتے وہئے ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دئیے ہیں لیکن ان سے وصولیاں نہیں کی جاسکیں۔ لیسکو نے نیب سے درخواست کی ہے کہ کروڑوں روپے کے ان نادہندگان سے وصولیاں کی جائیں یا پھر انکو گرفتار کیا جائے۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :