Live Updates

شہباز شریف کے بعد حمزہ شہباز نے بھی الزامات لگانے پر عمران خان کو10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

چیئرمین پی ٹی آئی4 روز میں معافی مانگیں ورنہ عدالت میں ہرجانہ دائر کیا جائیگا، رکن اسمبلی

جمعہ 12 مئی 2017 19:56

شہباز شریف کے بعد حمزہ شہباز نے بھی الزامات لگانے پر عمران خان کو10 ارب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بعد انکے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے بھی غلط الزامات لگانے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوادیا۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 10 ارب روپے کی افسر سے متعلق بے بنیاد الزامات لگائے اور قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانا عمران خان کی عادت بن چکی ہے۔ عمران خان کی طرف سے جھوٹے الزامات لگانے سے انکا وقار مجروح ہوا ہے۔ لہٰذا وہ 4 روز میں معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ متعلقہ عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے بھی عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔ (ایم خالد)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات