بیرونی قوتوںنے دھماکوں اور تخریب کاری کیلئے بلوچستان کو خاص طور پر ٹارگٹ کر رکھا ہے‘ دفاع پاکستان کونسل
بھارت، امریکہ اور دیگر اتحادی ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت بہت بڑھ چکی،مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلہ پر حملہ پاکستان میں امن و امان برباد کرنے کی سازشوں کا حصہ ہے، وطن عزیز پاکستان کیخلاف سازشوں اور تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس کل لاہورمیں ہو گا‘مولانا سمیع الحق، عبدالرحمن مکی، لیاقت بلوچ، سردار عتیق احمد خاں، محمد علی درانی و دیگر کا مشترکہ بیان
جمعہ 12 مئی 2017 18:22
(جاری ہے)
انہوںنے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے میں دھماکہ کے نتیجہ میں بے گناہ افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ بھارت، امریکہ اور دیگرملکوں کی ایجنسیاں افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔
ہم دکھ کی اس گھڑی میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی قیادت اور کارکنان کے ساتھ ہیں۔دہشت گردی کی آگ بھڑکانے والے ہمیں دین اسلام کی دعوت و تبلیغ اور دشمن کی سازشوں کے آگے بند باندھنے سے نہیں روک سکتے۔ دفاع پاکستان کونسل کے قائدین نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان کو درپیش دہشت گردی کے فتنہ کا مقابلہ متحد ہو کر کریں گے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملہ کے نتیجہ میں پچیس سے زائد افراد کی شہادت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر پوری قوم سخت صدمہ سے دوچار ہے۔دفاع پاکستان کونسل کا اہم اجلاس کل 14مئی کو لاہور میں ہو گا جس میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وطن عزیز پاکستان میں تخریب کاری ودہشت گردی کی حالیہ لہر ، کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی اوردیگر اہم مسائل پر تفصیل سے غوروخوض کیا جائے گا۔ دفاع پاکستان کونسل کے قائدین نے مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ دریں اثناء جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما قاری یعقوب شیخ نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ان سے مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملہ کے افسوسناک واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔انہوںنے اس امر پر اتفاق کیا کہ ہم سب کا دشمن مشترکہ ہے اور ہمیں باہم متحد ہو کر دہشت گردی کے فتنہ جیسی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.