میو نسپل چیئرمین سید شاہ نو از شاہ کی کوششوں سے تالپور کا لو نی کے عوام کو چار روز بعد پانی مل گیا

جمعہ 12 مئی 2017 17:58

ٹنڈومحمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) میو نسپل چیئرمین سید شاہ نو از شاہ اور چیف میونسپل آفیسر اسحاق لونڈ کی دن رات کی کو ششوں کے بعد تالپور کا لو نی کی عوام کو چار روز بعد پانی مل گیا ، واٹر سپلائی اسکیم میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث عوام چار روز تک پانی سے محروم رہے ، میو نسپل چیئرمین سید شاہ نواز شاہ ، وائیس چیئرمین شفیق احمد بھٹی ،اور چیف میونسپل اسحاق لو نڈ کو علاقہ عوام کو خراج تحسین ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمد خان کے علاقے تالپور کا لو نی کو گذشتہ چار روز سے واٹر سپلائی پانی کی فراہمی معطل رہی جس کے باعث عوام کو سخت پریشانی کا سامنا اٹھانا پڑھا ،اس حوالے سے جب میو نسپل چیئرمین سید شاہ نواز شاہ سے رابطہ کیا گیا ، تو انہو ں نے بتایا کہ واٹر سپلائی اسکیم کو بجلی فراہم کر نے والا ٹرانسفارمر خراب ہو گیا تھا جس کے باعث عوام کو پانی کی عدم فراہمی کا سامنا کر نا پڑھا لیکن ہماری دن رات کی کو ششوں کے بعد تالپور کا لو نی کو پانی کی فراہمی یقینی بنا ئی گئی ہے ، اس حوالے سے علاقہ عوام کا کہنا تھا کہ ہم میو نسپل کمیٹی کے چیئر مین سید شاہ نواز شاہ ، وائیس چیئرمین سردار شفیق احمد بھٹی اور چیف میونسپل آفیسر اسحاق لو نڈ کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں کہ انہو ں نے دن رات کو شش کر کے علاقہ تالپور کا لو نی کو پانی کی فراہمی یقینی بنا ئی ۔

متعلقہ عنوان :