چونیاں، مو ٹر وے پولیس کے تین اہلکا روں کی ٹرک کے نیچے آکر ہلاکت کے مقدمہ کا فیصلہ ، ملزم کو 7 سال کی قیدکی سزا

جمعہ 12 مئی 2017 16:53

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) مو ٹر وے پولیس کے تین اہلکا روں کی ٹرک کے نیچے آکر ہلاکت مقدمہ کے فیصلہ مقامی عدالت نے سنا دیا ملزم کو 7سال کی قید کی سزا اور مقتول کے تینو ورثا کو 42لاکھ روپے دہت ادا کر نے کا حکم 3ملزمان کو عدالت نے بری کر دیا تفصیلات کے مطابق 6سال قبل ٹرک ڈرا ئیور نے مو ٹروے پولیس کے 3اہلکا روں کو دوران ڈیو ٹی کچل دیا جسکے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے واقع کا مقدمہ تھانہ سٹی پھولنگر میں درج ہوا پتو کی کی مقامی عدالت کے مجسٹریٹ دفعہ 30محمد عمران ہا رون نے مقدمہ کا فیصلہ سنا تے ہو ئے مرکزی ملزم ایا ز کو 7سال قید اور مرنے والے تینوں مو ٹر وے پولیس کے اہلکا روں کے ورثاء کو 42لاکھ روپے دہت ادا کرنے کا حکم دیا عدالت نے باقی تین ملزمان ذوالفقا ر سخی اور عرفان کو بری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :