برطانیہ میں موجود مومی مجسموں کا عجائب گھرمادام تسائو بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں اپنی 23ویں شاخ کھو لے گا ،ْ تیاریاں مکمل

تقریب کے دوران بھارت کے معروف کرکٹر کپل دیو کے مومی مجسمے کی رونمائی کی گئی جسے دیکھ کر خود کرکٹر بھی دنگ رہ گئے نریندر مودی سمیت دنیا بھر کی معروف شخصیات کے 50مومی مجسمے نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے

جمعہ 12 مئی 2017 13:17

برطانیہ میں موجود مومی مجسموں کا عجائب گھرمادام تسائو بھارتی دارلحکومت ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) برطانیہ میں موجود مومی مجسموں کا عجائب گھرمادام تسائو بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں اپنی 23ویں شاخ کھو لے گا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اس موقع پر گزشتہ روز ہونے والی ایک تقریب کے دوران بھارت کے معروف کرکٹر کپل دیو کے مومی مجسمے کی بھی رونمائی کی گئی جسے دیکھ کر وہ خود بھی دنگ رہ گئے۔

(جاری ہے)

کپل دیو کے مطابق وہ اپنے ایکشن سے بھرپور پتلے کو دیکھ کر حیرت میں پڑھ گئے ہیں اور اس تجربے کو بیان کرنے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔مادام تسائو میوزیم کی دنیا کے بڑے شہروں میں 22برانچیں موجود ہیں جبکہ رواں سال بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ریگل سنیما کے کناٹ پیلس میں اسکی 23ویں شاخ کا افتتاح کیا جائے گا ۔نریندر مودی سمیت دنیا بھر کی معروف شخصیات کے 50مومی مجسمے نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔