راحیل شریف سعودی عرب کیوں گئے اور ان کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 مئی 2017 11:37

راحیل شریف سعودی عرب کیوں گئے اور ان کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟ تفصیلات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا سعودی عرب جانا پہلے سے طے تھا ۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب سعودی عرب نے یمن کے خلاف پاکستان سے فوج کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان کے انکار پر سعودی بادشاہ ناراض ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ان کی ناراضگی دور کرنے کے لیے کہا گیا کہ ہم آپ کو اپنا آرمی چیف دے دیں گے۔

راحیل شریف کو سعودی عرب بھجوانا حکومت کا فیصلہ ہے۔ اور آج کل جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب میں موجود ہیں۔پروگرام کے میزبان ارشد شریف نے بتایا کہ سابق آرمی چیف کی سعودی عرب میں تنخواہ کیا6سے8کروڑ روپے ماہانہ ہے؟ جس پر دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ سننے میں یہی آ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: