لاہور،کیمپ جیل میں 52 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا

جمعرات 11 مئی 2017 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) کیمپ جیل میں 52 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا ۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر نے ہسپتال کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فرخ فخری، سی او بلقیس سرور فائونڈیشن شیخ واصف نے شرکت کی۔ ہسپتال بلقیس سرور فائونڈیشن کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔ ہسپتال میں ایم آر آئی ایکسرے سمیت دیگر سہولیات مہیا ہوں گی۔ (وقاص)

متعلقہ عنوان :