پشاور،صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ سے پرائیویٹ سکولز ایکشن کونسل کے وفد کی فضل اللہ داودزئی کی قیادت میں ملاقات

جمعرات 11 مئی 2017 23:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ سے پرائیویٹ سکولز ایکشن کونسل کے وفد نے فضل اللہ داودزئی کی قیادت میں ملاقات کی۔وفد کے دیگر ارکین جب عقیل رازق، میجر (ر) حفیظ نیازی ، انس کریم ڈاکٹر ذاکر شاہ ، سرفراز اور سید مشتاق شاہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے صوبائی وزیر کو ریگولیٹری اتھارٹی بل کے بارے میں پرائیویٹ سکولز کے تحفظات سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ اس بل کے باے میں پرائیویٹ سکولز کے تحفظات و خدمات دور کئے جائیں ۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں نجی سکولز کی خدمات قابل تحسین ہیںاور وہ اس سلسلے میں ان کی خدشات سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر لیا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ وفد نے معروضات توجہ سے سننے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :