بہاولپور،سابق ممبرصوبائی اسمبلی حاجی ذوالفقارعلی کیخلاف جعلی ڈگری کیس ثابت نہ ہونے پرخارج کردیاگیا

جمعرات 11 مئی 2017 23:11

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) سابق ممبرصوبائی اسمبلی حاجی ذوالفقارعلی کیخلاف جعلی ڈگری کیس ثابت نہ ہونے پرخارج کردیاگیاحاجی ذوالفقار علی زلفی2008 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پررکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ان کے مخالف امیدوار پیپلزپارٹی کے صفدرشہباز نے ان کیخلاف جعلی ڈگری ہولڈر ہونے کاالزام عائدکرکے کیس دائرکیاتھایہ کیس ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج بہاولپورکی عدالت میں زیرسماعت رہاجبکہ الیکشن کمیشن بھی اس کیس میں فریق تھا9 سال بعدڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج طاہربشیرنے گزشتہ روز یہ کیس عدم ثبوتوں کی بنیاد پرخارج کردیااورفیصلہ میں لکھاکہ حاجی ذوالفقارعلی پرالزام ثابت نہیں کیاجاسکا حاجی ذوالفقارعلی نے اس فیصلہ کوحق وسچ کی فتح قراردیاہے۔

متعلقہ عنوان :