لیسکو کی نادہندگان کے خلاف کاروائی ،شاہی قلعہ سمیت متعدد اہم عمارتوں کے بجلی کنکشن منقطع

جمعرات 11 مئی 2017 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نادہندگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تاریخی ورثہ شاہی قلعہ سمیت متعدد اہم عمارتوں کے بجلی کنکشن منقطع کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو نے ریکوری مہم کا آغاز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کی ہے ۔

(جاری ہے)

شاہی قلعہ کے ذمہ واجب الاد رقم ایک لاکھ 98ہزار ہے جس کے باعث اس کا کنکشن منقطع کر دیا گیا ،سپرنٹنڈنٹ آثار قدیمہ اور آکیالوجسٹ کی کیمیل لیب سمیت دیگر کنکشن بھی منقطع کیے گئے ، ٹی ایم او راوی ٹائون کے ذمے ایک کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں جس پر اسکا کنکشن منقطع کیا گیا ،گورنمٹ کالج یونیورسٹی کے بجلی کے 2کنکشن منقطع کردیئے جن کے ذمہ واجب ادا رقم 20لاکھ ہے ،اعظم کلاتھ مارکیٹ کے اسٹریٹ لائٹس کنکشن بھی منقطع کر دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :