ٹنڈوالہ یار:آصف علی زرداری کے قریبی دوست غلام قادر مری بازیاب ہو کر اپنے آبائی شہر ٹنڈوالہ یار پہنچے

تو عوام کی بڑی تعداد اور ان کے چاہنے والوں نے اس کا استقبال کیااور پھول کی پتیاں نچھاور کی گئی جئے بھٹو کے نعرے لگائے مختلف قوموں کے افراد نے بازیابی کی خوشی میں ڈولکی تاپ پر رقص کیا اس موقع پر پٹھان برادری اور جوگی برادری نے اپنی ثقافتی دہنوں پر رقص کر کے ریلی کے شرکاء کو کو جھومنے پر مجبور کر دیا

جمعرات 11 مئی 2017 21:15

ٹنڈوالہ یار:آصف علی زرداری کے قریبی دوست غلام قادر مری بازیاب ہو کر ..
ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) آصف علی زرداری کے قریبی دوست غلام قادر مری بازیاب ہو کر دو دنوں کے بعد کراچی سے ٹنڈوالہ یار کے لیئے روانہ ہوئے تو ٹنڈوجام ٹول پلازہ کے مقام پر مری برادری سمیت مختلف برادریوں سمیت پی پی جیالوں کی بھرپور شرکت غلام قادر مری کا پرتپاک استقبال۔پی پی کی ضلع قیادت سمیت منتخب نمائندے غائب تھے جبکہ استقبال کے موقع پر ٹول پلازہ کے مقام پروٹوکول کے لیئے ضلع کے دو ڈی ایس پیز کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی ،آصف علی زرداری کے قریبی دوست غلام قادر مری بازیاب ہو کر جب اپنے آباہی شہر ٹنڈوالہ یار پہنچا تو عوام کی بڑی تعداد اور ان کے چاہنے والوں نے اس کا استقبال کیا۔

پھول کی پتیاں نچھاور کی گئی جئے بھٹو کے نعرے بلند کئے گئے جبکہ مختلف قوموں کے افراد نے بازیابی کی خوشی میں ڈولکی تاپ پر رقص کیا اس موقع پر پٹھان برادری اور جوگی برادری نے اپنی ثقافتی دہنوں پر رقص کر کے ریلی کے شرکاء کو کو جھومنے پر مجبور کر دیا منقدہ ریلی کا انعقاد ٹنڈوجام ٹول پلازہ سے کیا گیا جہاں سے گاڈیوں کا کافلا ٹنڈوالہ یار کے لیئے روانہ ہوا۔

(جاری ہے)

۔جبکہ نکلنے والی ریلی کا استقبال ڈیتھا اسٹاپ، ٹنڈوجام ،پیر کاٹھی،قبہ اسٹاپ،ٹنڈوالہ یار سمیت مختلف مقامات پر کیا گیا۔جب کہ غلام قادر مری کے استقبالی ریلی میں جیب کترے سرگرم ہوگئے ۔یوسی سلطانہ آباد چیئرمین کی جیب کا سفایہ ہو گیا ٹنڈوجام یوسی سلطانہ آباد کے چیئرمین عاسی ہکڑو کی جیب سے 25 ھزار نکل گئے جیب کتروں نے درجنوں افراد سمیت نجی ٹی وی کے رپورٹر مستجاب الرحمان مدنی کی جیب کی صفائی کر ڈالی۔

بعد اذاں غلام قادر مری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایہ کہ میری بازیابی کے لئے آئی جی سندھ نے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا اور نا ہی میری احل خانہ سے کسی قسم کا رابطہ کیا میری بازیابی کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو ، نے بھرپور کوشش کی میری بازیابی عوام کی دعا کے طفیل عمل میں آئی ہے اور انشااللہ عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے اور انشااللہ آئندہ بھی کریں ۔#

متعلقہ عنوان :