لیسکو میں کروڑوں روپے کی خرد برد، وفاقی حکومت کا تحقیقات ایف آئی اے سے کروانے کا فیصلہ

جمعرات 11 مئی 2017 16:45

لیسکو میں کروڑوں روپے کی خرد برد، وفاقی حکومت کا  تحقیقات ایف آئی اے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) لیسکو میں کروڑوں روپے کے سرکاری پٹرول کی خرد برد کی تحقیقات کا دائر وسیع کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے یہ تحقیقات ایف آئی اے سے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

لیسکو کے پٹرول سکینڈل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ لیسکو حکام نے گزشتہ اڑھائی سال کے دوران 50 ہزار لیٹر سرکاری پیٹرول 12 نجی گاڑیوں کی نذر کردیا گیا۔ جس کا لیسکو کے افسران اور ڈرائیور ملوث ہیں۔ جن کی محکمانہ سطح پر تحقیقات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن محکمانہ انکوائری ٹیم کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔ سرکاری پٹرول کو نجی گاڑیوں میں استعمال کرنے کے حوال سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لیسکو حکام وفاقی وزیر خواجہ آصف کے نام پر بھی نجی گاڑیوں میں پٹرول ڈلواتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :