وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات ،ْ نواز شریف کی فضائی سرحدوں کی پاسبانی میں پاک فضائیہ کے کردارکی تعریف

پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں بارے آگاہ کیا

جمعرات 11 مئی 2017 14:15

وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات ،ْ نواز شریف کی فضائی سرحدوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے فضائی سرحدوں کی پاسبانی میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے ملک میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشن میں اس کے کردار کی تعریف کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان نے جمعرات کویہاں وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے فضائی سرحدوں کی پاسبانی میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے ملک میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشن میں اس کے کردار کی تعریف کی۔