معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل جمعہ کو کینیڈا روانہ ہوں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 مئی 2017 11:06

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل جمعہ کو کینیڈا روانہ ہوں گے
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 مئی 2017ء) : معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل جمعہ کو کینیڈا روانہ ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سکیورٹی کلئیرنس میں تاخیر پر مولانا طارق جمیل کو دبئی ائیر پورٹ پر کینیڈا جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب مولانا طارق جمیل نے دبئی ائیر پورٹ پرواز سے آف لوڈ کیے جانے پر اپنے موقف کا اظہار کیا اور شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کی فنڈ ریزنگ کے لیے ٹورنٹو جانے کی خبروں کی بھی تردید کی۔

مولانا طارق جمیل کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل کے شاہد آفریدی کے ایونٹ میں شرکت کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ مولانا طارق جمیل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کینیڈا جا رہے تھے لیکن انہوں نے وہاں شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کی منعقد کردہ تقریب میں شرکت نہیں کرنا تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا خبر کو بغیر تصدیق نشر کرنا نہایت غیر ذمہ دارانہ افسوسناک ہے۔

مولانا طارق جمیل کے دوست کا کہنا تھا کہ اس جھوٹی خبر پر ہم پریشان ہیں۔ مولانا طارق جمیل اور ان کے اہل خانہ کو ائیر لائن کی جانب سے قیام کے لیے ہوٹل کا کمرہ دیا گیا ہے جس کے بعد اب مولانا طارق جمیل کل بروز جمعہ کینیڈا کے لیے روانہ ہوں گے۔ ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا جانے والی پروازوں کے مسافروں کو سکیورٹی کلئیرنس میں تاخیر پر پرواز سے آف لوڈ کرنا ایک معمولی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :