کلی لقمان اور کلی عبداللہ افغانستان کی حدود میں ہیں ، پاک فوج افغان علاقے میں جا کر کیسے سروے کر سکتی ہے ، حالیہ تنازعہ سے پہلے بھی میری جی ایچ کیو میں بات ہوئی تھی اور وہاں بھی میں نے کہا تھا کہ اگر ہماری حدود میں کوئی آیا تو یہ واضح اشتعال انگیزی ہوگی ،پاکستانی فوج نے خندق کھود کھی ہے جس پر اختلاف ہے ،کوئٹہ شوریٰ کے لوگ آزادی سے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرتے ہیں ، پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمرزخیل وال کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 11 مئی 2017 01:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمرزخیل وال نے کہا ہے کہ کلی لقمان اور کلی عبداللہ افغانستان کی حدود میں ہیں ، پاک فوج افغان علاقے میں جا کر کیسے سروے کر سکتی ہے ، حالیہ تنازعہ سے پہلے بھی میری جی ایچ کیو میں بات ہوئی تھی اور وہاں بھی میں نے کہا تھا کہ اگر ہماری حدود میں کوئی آیا تو یہ واضح اشتعال انگیزی ہوگی ،پاکستانی فوج نے خندق کھود کھی ہے جس پر اختلاف ہے ، میں خوش ہوں کہ اب بات چیت شروع ہوگئی ہے ۔

وہ بدھ کونجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے لوگوں کو رات کو 3بجے کسی گائوں میں جانے کا کیا جواز ہے ، پاکستان کایہ اقدام واضح اشتعال انگیزی تھا ، ہم نے پیشکش کی تھی کہ علاقہ نقشوں میں دیکھائیں ، اس جھڑپ سے پہلے میرا رابطہ صرف فوجی حکام سے تھا اور سرتاج عزیز اس سے لاعلم تھے ۔

(جاری ہے)

افغان سفیر نے کہا کہ اشرف غنی نے پاکستان آنے کی دعوت مسترد نہیں کی ہے ، پچھلی بار اشرف غنی پاکستان آئے تھے اب نوازشریف کی افغانستان آنے کی باری ہے ۔

ڈاکٹر عمر نے کہا کہ کلی لقمان اور کلی عبداللہ افغانستان کی حدود میںہیں ، پاک فوج افغان علاقے میں کیسے سروے کر سکتی ہے ، پاکستانی فوج نے خندق کھود رکھی ہے جس پر اختلاف ہے ، پاکستان کایہ اقدام اشتعال انگیزی تھا ، ہم نے پیشکش بھی کی تھی کہ علاقہ نقشوں میں دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ تعلقات بہتر بنانے کیلئے ہمیں نڈر ہونا پڑے گا ، ہمارے درمیان اچھے تعلقات ہیں ، میںخوش ہوں کہ اب ہمارے درمیان بات چیت شروع ہو گئی ہے ، ہمارے تعلقات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انہیں بہتر بنانا ہوگا ۔

افغان سفیر نے کہا کہ مردم شماری کے عملے کا رات تین بجے کہیں جانے کا کیا جواب تھا ، اگر آپ کے علاقے میں ایسے کوئی گھس آئے تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تعلقات میں بہتری صرف ہمارے نہیں بلکہ پاکستان کے بھی مفاد میں ہے ، میں نے پاک فوج کو بھی کہا تھا کہ براہ کرم ایسا مت کریں پاکستانی پارلیمانی اور عسکری وفد افغانستان آیا ۔

افغان سفیر نے کہا کہ حامد کرزئی کے دورہ پاکستان کی ابھی تاریخ کا تعین نہیں ہوا ، ہم نے پہلے ہی ٹی ٹی پی کے خلاف بہت کاروائیاں کی ہیں ، ٹی ٹی پی کے زیادہ لوگ پاکستان نہیں بلکہ ہماری کاروائیوں کی وجہ سے مارے گئے ہیں ، پاکستان کو یقین دہانی کرانی ہوگی کہ وہ ان عناصر کی مدد نہیں کرے گا جو ہماری سالمیت ے خلاف ہیں ۔ ڈاکٹر عمر نے الزام عائد کیا کہ کوئٹہ شوریٰ کے لوگ آزادی سے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرتے ہیں ، ہم آپ کو درجنوں ٹی ٹی پی رہنمائوں کی لسٹ دے سکتے ہیں جن کو ہم نے مارا ۔

ڈاکٹر عمر نے کہا کہ مری میں ہونے والی بات چیت مذاکرات نہیں صرف ایک شو تھا ، حکمت یار کے ساتھ ہمارے مذاکرات نے کابل حکومت کی سنجیدگی کوواضح کردیا ہے ، حکمت یار کی کابل واپسی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں تھا ، ہم مانتے ہیں پاکستان اور افغانستان کو قریب لانے کیلئے چین بھی اہم کردارادا کرسکتا ہے ۔