3600میگا واٹ بجلی سسٹم میں آچکی،مزید 10 ہزار میگا واٹ سال کے آخر تک شامل ہو جائے گی،شاہد خاقان عباسی

نومبر تک لوڈشیڈنگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا جائے ، وفاقی وزیر پٹرولیم

بدھ 10 مئی 2017 23:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 3600میگا واٹ بجلی سسٹم میں آچکی ہے مزید 10 ہزار میگا واٹ سال کے آخر تک شامل ہو جائے گی نومبر تک لوڈشیڈنگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شام ایوب پارک کے قریب راول انٹرنیشنل ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام منعقدہ 5روزہ ایکسپو میںوزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پرایم این اے ملک ا برار ، سینئر نائب صدر راشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک ، گروپ لیڈرز شیخ محمد شبیر ، سہیل الطاف ، ایس ایم نسیم ، سابق صدور ،چیئرمین راول ایکسپوملک شاہد سیلم ، وائس چیئرمین خورشید برلاس ، مجلس عاملہ کے اراکین و دیگر چیمبر ممبران کے علاوہ شہریوں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی بعد میں مہمان خصوصی نے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیااور انڈوینشیا کے ثقافتی شو کو سراہا وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیمبر ز آف کامرس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں پچھلے 3 سال میں حکومت کی کوششوں سے حالات میں کافی بہتری آچکی ہے 3سال پہلے سی این جی بند تھی، گھریلو صارفین پریشان تھے، بجلی نہیں تھی اب حالات کافی بہتر ہو چکے 3600میگا واٹ بجلی سسٹم میں آچکی ہے مزید 10 ہزار میگا واٹ سال کے آخر تک شامل ہو جائے گی نومبر تک لوڈشیڈنگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا جائے گا اور 2018کے الیکشن میں ہم اپنا وعدہ پورا کر چکے ہوں گے تاجر اور صنعتکار کو مزید سہولیات دی جائیں گی بجلی کے کارخانے بھی گیس پر چلائے جائیں گے تاکہ سستی بجلی ملے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے اندر امن کی بحالی ہو رہی ہے جس سے صنعت کو فائدہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ آج کا دن بہت بڑی خوشخبری کا دن ہے جتنے بھی فیصلے ہوئے بہتر ہوئے ہیں ڈان لیکس پرفیصلے سے سول ملٹری کی بحث ختم ہو جائے گی جس طرح اداروں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا یہ قانون و آئین کی بالادستی کا مظہر ہے وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کیا اقتصادی ترقی اور امن کی بحالی ہو رہی ہے آنے والا وقت پاکستانی انڈسٹری کے لیے بہت اچھا ہے انڈسٹری کو زیرہ لوڈشیڈنگ ہے عمران خان کے بیان پر ردعمل دینا بے وقوفی ہے قومی سلامتی کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے عمران خان ایسے لوگوں میں سے ہیں جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے انہو ں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ وزیر اعظم سے سیکھیں ڈان لیکس پر اب بحث کو ختم ہو جانا چاہئے اس موقع پر چیمبر کے صدرر اجہ عامر اقبال نے کہا کہ پہلی انٹرنیشنل راول ایکسپو 2017 ء کاروباری طبقے کیلئے اندرون ملک اور بیرون ممالک کاروباری ترقی کا سنہری موقع ثابت ہو گی، نمائش میں بچوں، خواتین،مردوں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی دلچسپی کا سامان ہے ر اول انٹر نیشنل ایکسپو میں12 سے 15 ممالک کی کمپنیاں بھی اپنے سٹال لگائے ہیں جن میں تھائی لینڈ، انڈونیشیا، چین، نیپال، تاجکستان، ازبکستان شامل ہیں اور ان ممالک کی طرف سے ثقافتی شو بھی پیش کئے جائیں گے راول ایکسپو پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرے گی اور فییملیز کے لئے تفریح کے ساتھ ساتھ باکفایت خریداری کی مواقع بھی فراہم کرے گی ۔