سکھر:ہم سکھر شہر کی ترقی کے خواہشمند ہیں تاہم ابھی ہمیں کچھ وقت درکار ہے،بیرسٹر ارسلان احمد شیخ

تاکہ شہر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کر سکیں کیونکہ گذشتہ آٹھ سالوں سے نساسک نے جوشہر کا ستیا ناس کیا ہے اس کی مثال رہتی دنیا تک یا د رکھی جائیگی، مئیر سکھر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 مئی 2017 22:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیربیرسٹر ارسلان احمد شیخ نے کہا ہے کہ ہم سکھر شہر کی ترقی کے خواہشمند ہیں تاہم ابھی ہمیں کچھ وقت درکار ہے تاکہ شہر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کر سکیں کیونکہ گذشتہ آٹھ سالوں سے نساسک نے جوشہر کا ستیا ناس کیا ہے اس کی مثال رہتی دنیا تک یا د رکھی جائیگی کام چور ملازمین کی سکھر میونسپل کارپوریشن کو ضرورت نہیں ہے جو کام کریگا اسے شاباشی دینگے اور جو کام نہیں کریگا اسے گھر بھیج دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لئے قائم کردہ ڈسپوزل اسٹیشنوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی مئیر سکھر کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کر لئے جائینگے انشاء اللہ اراکین کارپوریشن کے باہمی مشاورت سے صفائی مہم کا آغاز کرنے جا رہے جو 22مئی تا عید تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ شب برآت سے قبل شہر کے قبرستانوں کی صفائی ، لائٹ و دیگر معمالات درست کر لئے جائینگے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارامقصد شہر اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے شہر میں قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہیوی مشینری منگوائی گئی ہیں جیسے ہی میشنری پہنچ جائیگی انسداد تجاوازت آپریشن شروع کر دیا جائیگا انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ سکھر شہر کوصاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے سکھر میونسپل کارپوریشن اور اسکے عملے کیساتھ تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :