وزیراعظم نے ڈان لیکس کمیٹی کی متعلقہ سفارشات کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ نے اعلامیہ بھی جاری کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ، رائو تحسین اور طارق فاطمی کے خلاف کارروائی کے فیصلے کی توثیق کی گئی ہے

بدھ 10 مئی 2017 22:10

وزیراعظم نے ڈان لیکس کمیٹی کی متعلقہ سفارشات کی منظوری دے دی، وزارت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈان لیکس کی کمیٹی کی متعلقہ سفارشات کی منظوری دے دی ہے وزارت داخلہ نے اعلامیہ بھی جاری کردیا جس میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ، رائو تحسین اور طارق فاطمی کے خلاف کارروائی کے فیصلے کی توثیق کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے 29 اپریل کو ڈان لیکس کی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو پہلے سے ہی عہدے سے الگ کردیا گیا تھا ۔

اعلامیہ میں پرویز رشید رائو تحسین اور طارق فاطمی کے خلاف کارروائی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمیٹی اس بات پر متفق تھی کہ رائو تحسین اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں نکام ہے اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے ڈان اخبار کے ایڈیٹر اور رپورٹر کا معاملہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے سپرد کرتے ہوئے اخبار کے ایڈیٹر اور رپورٹر کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے واضح رہے کہ آج جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بھی وہی سفارشات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جو اس سے پہلے 29 اپریل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں تھیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سلامتی سے متعلق امور پر پرنٹ میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق کی ضرورت ہے ، وزیراعظم کے حکم پر متعلقہ ادروں کی جانب س عمل درآمد کے باعث نیوز لیکس معاملہ حل ہوچکا ہے۔ (عابد شاہ)