لاہور کے تاجر رہنمائوں کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ

لوڈشیڈنگ سے کاروبار اور صنعتیں تباہ،بیرونی سرمایہ کاری کا گراف نیچے آ رہا ہے حکمران ٹیکسز بڑھا کر تاجر برادی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیار ی کر رہے ہیں کاروباری طبقہ سب سے زیادہ پریشان ، ڈاکٹر طاہر القادری امید کی آخری کرن ہیں: تاجر رہنما شہباز بھٹی تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں حافظ غلام فرید ، اشتیاق مغل، حنیف قادری سے ملاقات

بدھ 10 مئی 2017 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) لاہور کے معروف تاجر رہنمائوں (بزنس کمیونٹی)اور مذہبی راہنمائوں نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا،وفد نے منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید ،ناظم لاہور اشتیاق علی مغل، سینئر نائب امیر حنیف قادری سے ملاقات کی،تاجر رہنمائوں نے منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلی رفیق نجم سے بھی ملاقات کی اور مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا، منہاج القرآن لاہور کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر راہنمائوں نے دنیا بھر میں پھیلے تحریک منہاج القرآن کے وسیع اور منظم نیٹ ورک کی تعریف کی،انہوںنے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دینی، سیاسی، سماجی اور انسانیت کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری لوگوں کے دلوں میں علم اور عشق مصطفی ﷺ کی شمعیں روشن کر رہے ہیں، تاجروں کے وفد نے میاں ظہیر الدین بابر،چوہدری سرور،میاں عبد القادر،سید طاہر حسین شاہ، پیر سید انعام اللہ شاہ گیلانی،محمد شاہد،حاجی ارشد طاہر ،حاجی عبد الخالق،شہباز حسین بھٹی،علامہ غلام اصغر صدیقی ودیگر شامل تھے،منہاج القرآن کے راہنمائوں سے تاجر راہنما شہباز حسین بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجود ہ حالات سے کاروباری طبقہ سب سے زیادہ پریشان ہے، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے صنعتیں اور سرمایہ بیرون ملک منتقل ہوتا جارہا ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کاری کا گراف نیچے آ رہا ہے، کاروباری طبقہ ڈاکٹر طاہر القادری کو امید کی آخری کرن سمجھتا ہے اور ان کے 10نکاتی ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کی وجہ سے کاروبار اور صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں، بیروزگاری، جرائم اور خودکشیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ،حکمران ٹیکسز بڑھا کر تاجر برادی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیار ی کر رہے ہیں، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ غلام فرید نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ملک کے غریب اور پسے ہوئے طبقات کی نمائند ہ جماعت ہے جو آئین پاکستان میں غریبوں کے دئے ہوئے حقوق دلانے کی کوشش کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے غریبوں کا خون نچھوڑنا کوئی پلاننگ نہیں بلکہ عوام پر ظلم ہے۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کی ترجیحات قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر قربان کرنا ہے ، اگر حکمران ملک کو سنوارنے ،لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہوتے تو آج ملک کی حالت یہ نہ ہوتی ،موجودہ ظالمانہ نظام صرف معاشرے کی2فیصد ایلیٹ کو آگے لاتا ہے، حافظ غلام فرید نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جدوجہد پاکستان کی آنیوالی نسلوں کے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے ہے۔