مولانا طارق جمیل کو سیکیورٹی کلیرنس نہ ہونے کے باعث کینیڈا جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ کردیا گیا

بدھ 10 مئی 2017 18:11

مولانا طارق جمیل کو سیکیورٹی کلیرنس نہ ہونے کے باعث کینیڈا جانے والی ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) معروف دینی عالم مولانا طارق جمیل کو سیکیورٹی کلیرنس نہ ہونے کے باعث بدھ کے روز دبئی ائیر پورٹ پر کینیڈا جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ کردیا گیا وہ شاہد آفریدی کے ساتھ ان کی فاؤنڈیشن کیلئے چیریٹی ڈنر میں شرکت کیلئے ٹورنٹو جارہے تھے۔

(جاری ہے)

معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی کے مطابق مولانا طارق جمیل کے پاس کینیڈا جانے کا ویزا موجود تھا تاہم کینیڈیں حکام کی جانب سے غیر ملکی ائیرلائن کے عملے کو بتایا گیا کہ مولانا کی سیکیورٹی کلیرنس نہیں ہے جس پر ان کو کینیڈا جانے والی فلائیٹ سے آف لوڈ کیا گیا شاہد آفریدی نے بتایا کہ چیریٹی ڈنر میں شرکت کرنی ہے اور اب ان کی سیکیورٹی کلیرنس کے حوالے سے متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ ان کو ٹورنٹو جانے کی اجازت مل سکے (صدام)

متعلقہ عنوان :