افغان طالبان نے سابق صدر حامد کرزئی کو مکار انسان قرار دیدیا

حامدکرزئی کا بھائی کہنا اہمیت نہیں رکھتا،حکمت یار کے حالیہ بیان بارے طالبان نے کچھ نہیں کہا،خاموشی سے جواب دیا ہے، اگرچہ حکمت یار نے اعتراض بھی کیا ہے لیکن ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ، فی الحال ہم نے خاموش رہنے پر اکتفا کیا ہے ،طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

بدھ 10 مئی 2017 13:36

افغان طالبان نے سابق صدر حامد کرزئی کو مکار انسان قرار دیدیا
کابل/تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) افغان طالبان نے سابق صدر حامد کرزئی کو مکار انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا ن کا طالبان کو بھائی کہنا اہمیت نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا سے گفتگو میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی ایک مکار انسان ہیں،ان کا طالبان کو بھائی کہنا اہمیت نہیں رکھتا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان نے حکمت یار کے حالیہ بیان کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا ہے اور اس کا جواب خاموشی سے دیا ہے،اگرچہ حکمت یار نے اعتراض بھی کیا ہے لیکن ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور فی الحال ہم نے خاموش رہنے پر اکتفا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :