مولانا طارق جمیل کو دبئی ائیر پورٹ پر کینیڈا جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 مئی 2017 12:38

مولانا طارق جمیل کو دبئی ائیر پورٹ پر کینیڈا جانے والی پرواز سے آف لوڈ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 مئی 2017ء) : معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو دبئی ائیر پورٹ پر کینیڈا جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ مولانا طارق جمیل شاہد آفریدی کے ساتھ ٹورنٹو جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

مولانا طارق جمیل کو شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کے لیے ایک چیریٹی ایونٹ میں شرکت کرنا تھی۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو کینیڈین حکام کی ہدایت پر پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔ غیر ملکی ائیر لائن عملے سے کہا گیا کہ مولانا طارق جمیل کی سکیورٹی کلئیرنس نہیں ہے۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل کے پاس کینیڈا کا ویزا موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :